یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کر دیا۔
فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔
????????????????“For generations, Palestinians, particularly women, children, and the elderly, have been subjected to occupation, eviction, suffering, and death.
— State of Palestine (@Palestine_UN) September 26, 2026
Last year, Mr. President, I had shared with you the heart-wrenching story of Hind Rajab, an innocent Palestinian girl who was… pic.twitter.com/bWeYEhyW7w
انہوں نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوا دی ہے، وفا عقیلہ کا سکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی میزبان خبردار! پی آئی اے نے فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی لگا دی
شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیاغزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟