دادوپریس کلب میں اجلاس کے دوران چھت گرگئی،8 صحافی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کامران خان)دادوپریس کلب میں اجلاس کے دوران کانفرنس ہال کی چھت کے چاپڑ اچانک گرنے سے8 صحافی زخمی ہوگئے۔
چھت کے چاپڑ گرنے سے ہال میں موجود صحافیوں میں بھگدڑ مچ گئی،زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اولڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی صحافیوں میں عبدالستار شیخ، علی گل چنہ، ندیم شاہانی، شوکت ملاح، شیراز شیخ، محرم شینو، سجاد سولنگی،دیدار شیخ شامل ہیں جبکہ عبدالستار شیخ، ندیم شاہانی اور علی گل چنہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
دادوپریس کلب کی عمارت کی خستہ حال چھت پر حفاظتی انتظامات سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔