پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیت کا اہم سنگِ میل،آبدوز ہنگور سے اینٹی شپ کروز میزائل داغ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک بحریہ نے اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا، آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا، اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔
پاک بحریہ کی نئی شامل آبدوز ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل!
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 27, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔
پی این ایس/ایم ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ کروز میزائل… pic.twitter.com/p2rwzGvAjV
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے ایک جدید اور ہمہ وقت تیار فورس ہے، اور ہماری یہ جدید جنگی صلاحیتیں علاقائی امن اور بحری سلامتی کی ضامن ہیں۔
پاک بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پی این ایس ہنگور سے کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔
حکام کے مطابق یہ مشقیں اس بات کی ثبوت ہیں کہ فورسز کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور سمندری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنی آپریشنل تیاریوں کو اعلیٰ ترین سطح پر برقرار رکھیں گی۔