دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں؛سہیل آفریدی
بند کمروں کی پالیسی نہیں مانتے،کے پی کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نےالامین ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ درازندہ میں واقعہ پر افسوس ہوا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،جب دہشت گردی ہورہی تھی تو ہم چیخ رہے تھے کہ کے پی میں دہشت گردی ہورہی ہے،ہم پہلے سے دیکھ رہے تھے اس لئے چیخ رہے تھے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ اس جنگ میں صرف کے پی کی عوام نہیں بلکہ پاک فوج کے جوان بھی شہید ہورہے ہیں،جس پارٹی کو ہم پر مسلط کیا گیا وہ کہتے ہیں کہ کے پی کے لوگ دہشت گرد ہیں،ہمیں امن پیارا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ ہمارے بچے عورتیں اور جوان شہید ہورہے پیں،ہمیں اے پی سی نہیں دی جارہی ہے جبکہ ہماری پیمنٹ بھی ہو چکی ہے،وفاق کو کہا کہ اپنی اے پی سی ہمیں دے دیں کیونکہ آپکی اے پی سی ہمارے لئے استعمال ہورہی ہے،جنازے ہم اٹھا رہے ہیں ہمارے صوبہ زخمی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ جھوٹے بیانیہ سے کے پی کی عوام جانتی ہے کہ آپکی حیثیت کیا ہے،ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اے پی سی جلد دیں،دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں،بند کمروں کی پالیسی نہیں مانتے،کے پی کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جمرود؛اسمگلرزسے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او دوران علاج شہید
سہیل آفریدی نے مزیدکہاکہ کے پی اوربلوچستان میں حالات خراب ہیں جو حکومت کے بس کی بات نہیں ، دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہوگا اسے شہید پیکج دیا جائے گا۔