خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقار منگی)خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے پٹڑی سے اتر گئی،بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سکھر کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اور1 سے 2 گھنٹے میں بحالی کا کام مکمل ہوجانے کے بعد ریلوے سروس بحال کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں؛سی ٹی او لاہور
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔