ٹیکسلا: خیبر میل کی ایک بوگی پل پر پٹڑی سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل بائی پاس کے قریب پل پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ریل گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام متحرک ہوگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دیگر بوگیاں ٹریک پر موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار نے رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔