پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.8.0 متعارف کرا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.8.0 متعارف کرا دیا گیا۔
نئے ورژن میں شہریوں کے لیے متعدد نئی ڈیجیٹل شناختی سہولیات شامل ہیں،اس کے ذریعے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کیساتھ شریک حیات ،بچوں کےکارڈ بھی حاصل کئے جائینگے،شریک حیات اوراہل بچوں کے شناختی کارڈ محفوظ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
شہری شریک حیات اوربچوں کے شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ سے شیئر بھی کرسکیں گے،ایپ میں ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق مزید آسان بنا دی گئی ہے،کیو آر کوڈ اسکین کرکے تصدیق شدہ معلومات حاصل بھی کی جا سکیں گی،ب فارم اور شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ کا آپشن استعمال کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی سہولت کے پاک حج ایپ پر مزیدفیچرز متعارف
ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ سے متعلق تصدیق شدہ معلومات دیکھی جا سکیں گی،ویکسینز کے سلسلے میں بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی پاک آئی ڈی ایپ میں شامل ہے،حج و عمرہ کیلئےمطلوب انفلوئنزا ،گردن توڑ بخار کی ویکسینز کی بائیومیٹرک تصدیق آسان ہے،ایپ میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے متعلق نئی سہولیات کیساتھ کیو آر کوڈ تصدیق بھی ممکن ہوسکے گی۔