فضائی میزبان خبردار! پی آئی اے نے فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی عائد کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق پرائیوٹائزیشن کے بعد نجی تحویل میں چلائی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی عائد کر دی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دوران فلائنگ ڈیوٹی سگریٹ کا صرف ایک پیکٹ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان صرف 20 سگریٹ دوران ٹریول ساتھ لے جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئرلینڈ فُٹبال ٹیم کے گول کیپر کا اسرائیل کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار
سرکلر میں واضح کہا گیا ہے کہ ایک پیکٹ یا 20 سگریٹ سے زیادہ لے جانے والے فضائی میزبانوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کو معطل اور فلائنگ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔