کے الیکٹرک کا تکنیکی کام مکمل؛گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال
بجلی بحال ہونے کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی،ترجمان واٹر کارپوریشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار)کراچی میں گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر کے الیکٹرک کا تکنیکی کام مکمل ہونے کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی، بجلی کی بندش کے دوران شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔