کوئٹہ کے کن علاقوں میں دو دن بجلی بند رہے گی؟ الیکٹرک کمپنی نے تفصیل بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے کئی علاقوں میں تیس اگست اور اکتیس اگست کو بجلی بند رہے گی۔ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی نے تعمیر اور مرمت کے کاموں کی وجہ سے کئی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند رہنے کا اعلان کر دیا۔ رہنے کا شیڈول جاری کردیا۔
کیوسکو کے اعلان کے مطابق 30 اگست کو کئی 11 کے وی فیڈرز سے صبح 10:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
30 اگست کو اسٹیڈیم فیڈر سے صبح 11 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
31 اگست کو سریاب گرڈ کے مختلف فیڈرز سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
31 اگست کو شیخ ماندہ گرڈ کے مختلف فیڈرز سے صبح 10:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
30 اور 31 اگست کو 132 کے وی اوستہ محمد، گنداخہ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث بجلی بند رہے گی۔
کیڈٹ کالج جعفرآباد فیڈر سے روزانہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کیسکو نے بجلی بندش سے زحمت پر صارفین سے معذرت اور تعاون کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز کا ای ڈی معطل، مقدمہ بنےگا، قوم غمگین ہے، ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم کااعلان