ٹریک کی مرمت :جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے معطل

Aug 25, 2026 | 11:52:AM
ٹریک کی مرمت :جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے، ٹرین آج اور کل روانہ نہیں ہو گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ