گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو خریدنے کے لئے 11 سرمایہ کاروں کی دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو خریدنے کے لئے 11 سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہرکی ہے۔
نجکاری کمیشنکے ذرائع نے بتایا کہ گیپکو کو خریدنے کے لئے 11 ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سےاظہار دلچسپی کیا ہے۔
نجکاری کمیشن کا پلان ہے کہ گیپکو کے انتظامی کنٹرول کے ساتھ 51 سے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کی جائے گی ۔
گیپکو کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں میں ترکیے، سعودی عرب اور پاکستان کےکاروباری گروپ شامل ہیں۔ ان میں اکتر الیکٹرک انرجی جنویرا انرجی ، چنگز انرجی ترکیے آل شریف کنٹریکٹنگ اینڈ کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی ، اینگرو انرجی لمیٹڈ – پسیفائر فائبرز لمیٹڈ ، حب پاور ہولڈنگز اور لکی سیمنٹ شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، آرٹسٹک ملنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور فاطمہ گروپ ، اے کے ڈی سیکیورٹیز، فاسٹ کیبل اور مغل اسٹیل گروپ کی طرف سے اظہار دلچسپی کی دستاویزات نجکاری کمیشن کو موصول ہوئی ہیں۔
مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ گیپکو ک کو خریدنے کے لئےبھرپور دلچسپی پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور کنسورشیمز کی اب منظور شدہ پیشگی اہلیت کے معیار کے مطابق جانچ کی جائے گی ۔
گیپکو، فیسکو اور آئیسکو، نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں دراصل پاکستان مین بجلی کی فروخت کا بہترین انفراسٹرکچر، بہترین کائنٹیل اور بہترین منافع دکھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 24 اگست کو طلب کر لیا گیا