اربوں ڈالر کی ممکنہ ڈیل؟سونے کی دو بڑی عالمی کمپنیاں آنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کی گولڈ مائننگ کمپنی گولڈ فیلڈز لمیٹڈ نے آسٹریلیا کی بڑی سونے کی کان کنی کمپنی ناردرن اسٹار ریسورسز لمیٹڈ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق معاملے سے واقف افراد نے بتایا ہے کہ گولڈ فیلڈز نے حال ہی میں ناردرن اسٹار سے ممکنہ لین دین کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم آسٹریلیا کی سب سے بڑی گولڈ مائنر ناردرن اسٹار نے گولڈ فیلڈز کی پیش قدمی مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق گولڈ فیلڈز اب اس معاملے میں آئندہ اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ معاملے سے متعلق معلومات نجی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل پر فی لیٹر ریلیف، اہم خبر سامنے آگئی
ممکنہ حصول کی صورت میں یہ گولڈ مائننگ شعبے میں ایک بڑی ڈیل بن سکتی ہے اور گولڈ فیلڈز کی آسٹریلیا میں سونے کے ذخائر اور کان کنی کے منصوبوں پر توجہ مزید بڑھ جائے گی۔
ناردرن اسٹار آسٹریلیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کنی کمپنی ہے، جبکہ گولڈ فیلڈز جنوبی افریقہ کی معروف عالمی گولڈ مائننگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
ابھی تک دونوں کمپنیوں کی جانب سے ممکنہ لین دین کے حوالے سے حتمی معاہدے یا ڈیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔