مسافر 18 لاکھ روپے کے سامان سے بھرا بیگ گرا کر چلا گیا، موٹروے پولیس نے واپس کردیا

Sep 04, 2026 | 18:01:PM
مسافر 18 لاکھ روپے کے سامان سے بھرا بیگ گرا کر چلا گیا، موٹروے پولیس نے واپس کردیا
کیپشن: بیگ مالک کا پولیس اہلکاروں کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انجم پتافی)موٹروے پولیس نے خانیوال کے قریب 18 لاکھ 92 ہزار 360 روپے مالیت کا قیمتی سامان مالک کو واپس کر دیا، مالک اپنا بیگ کار کی ڈگی پر بھول گیا اور کال چلنے پر گر گیا تھا۔

موٹروے پولیس سینٹرل کے ترجمان کے مطابق بیگ میں سونے کی چوڑیاں، انگوٹھیاں، نقدی اور موبائل فون موجود تھا، سیکٹر کمانڈر ایس پی کلب عباس کو موٹروے پر گرا ہوا بیگ ملا تھا، بیگ میں 85 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، ایک لاکھ 13 ہزار 700 روپے نقدی اور سونے کی قیمتی اشیا شامل تھیں۔ 

ترجمان کے مطابق موبائل فون کی کال ہسٹری کے ذریعے بیگ کے مالک محمد احسن صدیقی سے رابطہ کیا گیا، مالک کے مطابق بیگ گاڑی کی ڈگی پر رہ گیا تھا اور دوران سفر سڑک پر گر گیا، قانونی کارروائی کے بعد بیگ تمام قیمتی سامان سمیت مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بگ باس کی میزبانی سنبھال لی