آئمہ بیگ کے انسٹا اسٹیٹس کے بعد زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا اسٹیٹس کے بعد ان کی زین احمدسے علیحدگی کی افواہیں زورپکڑگئیں۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا،معروف گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے اسٹیٹس کو سنگل لکھا اور سیاہ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔
Singer Aima Baig shared a post on Instagram featuring moments from a recent event, with a short caption that simply read “SINGLE.”
— Larkiyo Ki Baatein (@LarkyoKiBateinn) September 4, 2026
The update has prompted reactions from her fans, who have been sharing their thoughts in the comments.#AimaBaig #Pakistan pic.twitter.com/dRaU37N2qx
یہ بھی پڑھیں:صوفی اوپراگلوکارہ سائرہ پیٹر کی ستارۂ امتیاز کے لیے نامزدگی پرتقریب
آئمہ بیگ کی اسٹوری کے بعد ان کی فیشن ڈیزائنر زین احمد سے طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی اور کچھ ہی مہینوں بعد دونوں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں۔