آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی

Sep 12, 2026 | 16:43:PM
آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
آئمہ بیگ کی گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں ۔
شادی سے قبل اس جوڑے نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور کھلے عام اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تھا،تاہم کچھ عرصے سے اس جوڑے کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں،آئمہ بیگ اس دوران مختلف اشارے دیتی رہی ہیں جن میں مشکل وقت میں تنہا رہنے اور حال ہی میں چہرے پر چوٹ کی تصویر شیئر کرنا شامل ہے، جس پر مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں شاید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔


اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور ان کے بال سلور بلون رنگ کے ہیں، ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنے تعلقات کی نوعیت واضح کرتے ہوئے کیپشن میں خود کو ’’سنگل‘‘ ظاہر کیا اس طرح انہوں نے زین احمد سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین برہم؛نئی بحث چھڑ گئی
دوسری جانب زین احمد کی طرف سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔