گھریلو تشدد کی قیاس آرائیاں مسترد،آئمہ بیگ نے چہرے پر چوٹ کی وجہ بتادی

Aug 26, 2026 | 16:08:PM
گھریلو تشدد کی قیاس آرائیاں مسترد،آئمہ بیگ نے چہرے پر چوٹ کی وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے چہرے پر آنے والی شدید چوٹ  کی وجہ بتادی۔
آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ میں حادثاتی طور پر شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آنکھ کے گرد شدید سوجن اور بڑا نیل پڑ گیا،میں دوسری جانب دیکھ رہی تھی اور اچانک مڑنے پر سامنے موجود شیشے کا دروازہ نظر نہیں آیا، جس سے میرا چہرہ شیشے سے جا ٹکرایا، شدید درد کے باعث مجھے چند لمحوں کے لیے بلیک آؤٹ بھی محسوس ہوا۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے سوجن اور درد میں کمی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئےان مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی، وہ ان لوگوں کے رویے پر جذباتی ہوگئیں جن سے انہیں مشکل وقت میں ساتھ دینے کی توقع تھی لیکن انہوں نے رابطہ تک نہیں کیا۔
آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی سے دور کردیں جو صرف خوشی کے وقت ساتھ رہتے ہیں لیکن غم، بیماری یا کمزوری کے دوران حمایت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:خالدہ ریاست؛30برس بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
معروف گلوکارہ نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کا رویہ دیکھنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لوگ برے وقت میں خیریت تک دریافت نہیں کرتے وہ مستقبل میں بھی مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیں گے۔آئمہ بیگ نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیاہے۔