سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک

Sep 27, 2026 | 19:19:PM
سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  نے اعتراف کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت پر سو روپے فی لٹر سب سڈی بہت کم لوگوں کو مل رہی ہے،علی پرویز ملک کے بقول 100روپےفی لیٹرپیٹرول سستا کرنےکی سکیم میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی،20سال پرانی موٹرسائیکلوں کی تعداد 2کروڑ50لاکھ سےزائد ہے۔  علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو جاری رکھیں گے۔

لاہورمیں میڈیا س کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کو مل جائے گا۔

سوالات کے جواب مین علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم نے100روپےفی لیٹرپیٹرول سستا کرنےکی سکیم متعارف کروائی۔ اس سکیم میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی،20سال پرانی موٹرسائیکلوں کی تعداد 2کروڑ50لاکھ سےزائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوتحفظ دینے کیلئےجنگ کےخاتمے تک یہ اسکیم جاری رکھے گی، پیٹرول سبسڈی اسکیم پر حکومت ماہانہ35سے40ارب خرچ کر رہی ہے، اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پٹرول ریلیف دینے کے لئے ہم وہ کام نہیں کریں گے جو پچھلی حکومت نے کیا تھا ،پچھلی حکومت نےبغیر کسی تیاری ریلیف دیاتوپاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب پہنچ گیا تھا۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پچھلےہفتے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، کہا تھا پیٹرول کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرناممکن نہیں،وزیراعظم کےبہتر فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی،ہم ہر چیز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

رجسٹریشن کیسے ہو سکتی ہے؟
پہلے REG لکھ کر، سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے اسکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔

فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠ پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشئین گیمز  میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم  کیلئے کیا امکانات ہیں؟