پٹرول ریلیف حاصل کرنے کیلئے میسج ؛ اب کتنے پیسے دینا پڑیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں ریلیف حاصل کرنے کے لئے جو میسج کرنا پڑتا ہے، اب تک اس کے پیسے وصولے جا رہے تھے۔ ایسے کروڑوں لوگ جن کو سبسڈی نہیں ملی، ان بے چاروں کے بھی میسج کرنے پر پیسے اجڑ گئے۔
اب وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے لئے ایس ایم ایس میسج کو بالکل مفت کردیا گیا ہے۔سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشئین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم کیلئے کیا امکانات ہیں؟