ایرانی قوم طاقت اور ثابت قدمی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرے گی:صدر مسعود پزشکیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کا آسان حل بتا دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے، ایرانی قوم طاقت اور ثابت قدمی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرے گی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو پڑوسی ملکوں سے سیاحتی و تجارتی تعلقات بڑھانے کے موقع میں بدلنا چاہئے، پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، ایرانی قوم مشکلات اور پابندیوں کے باوجود مضبوطی سے کھڑی ہے، عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ جنگ سے عوام کمزور ہو جائیں گے لیکن جنگ کے باوجود ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پرعزم ہوگئے، عوام ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ امریکا نے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے 50 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالا ہے، امریکا نے اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجے ہیں تاکہ انہیں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر آمادہ کیا جا سکے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی ایئر لائنز اور بینکوں پر نئی پابندیوں کے نتائج سامنے آئے ہیں، ترکیے، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی ایئر لائنز کی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، تہران پر امریکی معاشی دباؤ تہران کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین