وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نےبلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کر کے مقامی آبادی کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خطرے سے نجات دلائی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا