واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

Sep 27, 2026 | 17:06:PM
واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو ری ڈیزائن کرنے پر کام کیا جا رہا ہے,اس ری ڈیزائن میں ایپ کے نیوی گیشن بار پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہےیعنی نیوی گیشن بار کے اندر نئی اپ ڈیٹس کو ایڈ کیا جائے گا جبکہ اس کا ڈیزائن بھی نیا ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔

درحقیقت صرف کمپوز بٹن کے اوپر موجود میٹا اے آئی کے بٹن کے ساتھ ساتھ نیچے موجود نیوی گیشن بار میں بھی میٹا اے آئی کو ایڈ کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ نیوی گیشن بار کو زیادہ ٹرانسپیرنٹ بنایا جا رہا ہے اور کافی حد تک آئی او ایس ڈیوائسز کی ایپ سے ملتا جلتا ہے,رپورٹ کے مطابق ابھی اس حوالے سے کام ابتدائی مراحل میں ہے اور ایک بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے۔

یعنی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اسے تمام صرفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین