بہاولپور: این اے 168 کے ضمنی الیکشن کا پہلا نتیجہ آگیا 

Sep 27, 2026 | 18:07:PM
بہاولپور: این اے 168 کے ضمنی الیکشن کا پہلا نتیجہ آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بہاولپور کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی،بہاولپور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میڈیکل کالونی کانتیجہ بھی آگیا۔ 

بہاولپور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میڈیکل کالونی سے موصول نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری ولی داد چیمہ نے 117 ووٹ حاصل کئے،مسلم لیگ کے امیدوار ملک منیر چنٹر نے 70 ووٹ حاصل کئے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 150؛
24نیوز کو  غیر سرکاری،غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،پولنگ سٹیشن نمبر 150 کےغیرسرکاری،غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ66ووٹ لیکر آگےجبکہ آزاد امیدوارولی  داد چیمہ 38ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجودہے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 90؛

 غیر سرکاری ،غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 64ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیک کے امیدوار منیر اقبال چنڑ35ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرموجود ہے۔ 

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔

ولی داد چیمہ سابق وفاقی وزیر اوررکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کےصاحبزادے ہیں،مسلم لیگ ن کےامیدوارملک منیر اقبال چنڑ،سابق رکن اسمبلی ملک اقبال چنڑ کےصاحبزادے ہیں،جن کےانتقال کےباعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

 حلقے بھر میں پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں مکمل ہوا، جبکہ پولیس، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے دیہی علاقوں میں بھی دن بھر پولنگ کا عمل پُرامن رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

 باقرپور کے حساس پولنگ اسٹیشن پر بھی انتخابی عمل پُرامن انداز میں مکمل ہوا، جبکہ پولنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکار الرٹ رہے اور انتخابی عمل کی نگرانی جاری رہی پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے، جبکہ نتائج مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔