سہیل آفریدی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا خیال نہیں، کیا وزیراعلیٰ ایسا ہوتا ہے؟وفاقی وزیر امیر مقام

Sep 27, 2026 | 19:02:PM
سہیل آفریدی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا خیال نہیں، کیا وزیراعلیٰ ایسا ہوتا ہے؟وفاقی وزیر امیر مقام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا کوئی خیال نہیں، بتایا جائے کہ کیا صوبے کا وزیراعلیٰ ایسا ہوتا ہے؟

رکن قومی اسمبل ثمر ہارون بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ کے پی کی غیر سنجیدگی قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے باوجود اسلام آباد کی کال دینا قابل افسوس ہے، علی خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبے کی پولیس کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، ہمارا سوال یہ ہے کہ 804 ارب روپے کہاں گئے۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا جل رہا ہے، انہیں اسلام آباد پر چڑھائی کی پڑی ہوئی ہے جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

جلال خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے پر نااہل حکومت مسلط ہے، انتشاری ٹولے سے صوبے کے عوام کو نجات دلائی جائے۔

ثوبیہ خان نے کہا کہ گزشتہ 13سال میں صوبے پر حکومت کرنے والے دہشت گردی روک نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین