پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر،برکینا فاسو سے بھی آگے: ٹام شوازی 

Sep 27, 2026 | 19:10:PM
پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر،برکینا فاسو سے بھی آگے: ٹام شوازی 
کیپشن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام شوازی  کی  ماہر امور خارجہ  محمد مہدی سے نیو یارک میں ملاقات کرتےہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام شوازی  نے  ماہر امور خارجہ  محمد مہدی سے نیو یارک میں ملاقات کی،اس ملاقات میں امریکی کانگریس مین ٹام شوازی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے  بلکہ دہشت گردی کے اثرات کے اعتبار سے وہ برکینا فاسو سے بھی زیادہ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے جس میں انٹیلی جنس کے تبادلے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھانے میں معاونت بھی شامل ہے۔

 سوزی نے کہا کہ دشوار گزار اور پہاڑی سرحدوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی سکیورٹی چیلنج درپیش ہے، اس لیے امریکی اتحادیوں کو بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون پر آمادہ کیا جانا چاہیے۔

ٹام شوازی  نے کہا کہ جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور پورے خطے کے مستقبل میں پاکستان کا کردار اہم ہے اور امریکا و ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط اسے علاقائی مفاہمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آزاد ثالثی بورڈ کے قیام کی تجویز بھی دی۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوزی نے کہا کہ 2025ء کے دورۂ پاکستان میں انہوں نے کرتارپور صاحب کا دورہ کیا تھا اور امید ظاہر کی کہ کرتارپور کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

 ان کے مطابق کرتارپور سرحد دوبارہ کھولنے کے بعد ثقافتی روابط اور کرکٹ جیسے اقدامات بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

محمد مہدی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان متوازن جغرافیائی سیاسی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جبکہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ رسائی میں اضافہ اور سول شعبے میں ساختی اصلاحات دونوں ملکوں کے طویل المدت معاشی روابط کے لیے اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ :امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس سے متعدد مشتبہ افراد گرفتار