انڈوں سے خطرناک وائرس پھیلنے لگا ،یورپ کے 7 ممالک متاثر، ایک شہری ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ماہرین صحت نے انڈوں سے سالمونیلا نامی وائرس کے خطرات میں 25 فیصد تک اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے مہلک نتائج سے خبردار کردیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سالمونیلا کیسز میں 25 فیصد اضافے سے وباء نے زور پکڑا اور ایک برطانوی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اڑھائی سو سے زائد لوگ اسکا شکار ہو کر سنگین خرابی صحت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
سات یورپی ممالک اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے درآمد شدہ انڈوں سے اس وائرس کے تعلق کی نشاندہی کی ہے جبکہ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ درآمدی انڈے اس بحران کو جنم دینے کا سبب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر کو کیا ہونے والا ہے؟ PTI سےبڑا اعلان سامنے آگیا
ماہرین صحت اس امر کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ چکن کی مصنوعات بھی اس وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب ہو سکتی ہیں یا نہیں، یورپی سالمونیلا پھیلنے سے اب تک برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک متاثر ہوئے ہیں۔
سالمونیلا سے لاحق وسیع خطرات میں پیٹ میں درد، اسہال، شدید پانی کی کمی، خون میں زہر، اعضا کی خرابی اور یہاں تک کہ انسانی جان کو بھی خطرات ہو سکتے ہیں۔