ایشئین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم کیلئے کیا امکانات ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم عظمت) ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل ہوگا، پاکستان کے اولپمک گولڈ میڈلا لانے والے ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ 13 دوسرے تھرورز ایکشن میں ہوں گے۔ ارشد ندیم کا ایشئین گیمز میں وکٹری سٹینڈ تک پہنچنا بظاہر محال ہے لیکن فائنل میں نیزہ ان کے ہاتھ میں بھی ہو گا اور دوسروں کے ہاتھ میں بھی، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کے نسبتاً ہنگ تھروور یاسر سلطان بھی جیولن تھرو فائنل میں میڈلز کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔
گولڈ میڈل کے لیے فیورٹ سری لنکن رمیش تھرانگا کے ساتھ دو بھارتی جیولن تھروور بھی توجہ کا مرکز ہوں گے تاہم اس بار نیرج چوپڑا ان گیمز کا حصہ نہیں۔ پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل میں نیرج چوپڑا دوسرے (2nd) نمبر پر تھے اور انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔ اس مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم پہلے نمبر پر تھے جنہوں نے 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کے مطابق لاہور کے بعد جاپان کی ویدر کندیشنز میں بھی ٹریننگ کر لی ہے۔ کوچ سلمان بٹ کا دعویٰ ہے کہ ارشد مکمل فٹ اور بہترین فارم میں ہیں۔ لیکن ارشد ندیم کی اب تک تھروز بتا رہی ہیں کہ وہ تیسری پوزیشن سے بھی دور ہیں۔
امکان ہے کہفائنل تھروز میں پانچواں نمبر یا زیادہ سے زیادہ چوتھا نمبر ارشد کا ہو سکتا ہے۔
جیولن تھرو فائنل کا وقت اور لائیور ٹیلی کاسٹ
ایشین گیمز 2026 میں جیولن تھرو کا فائنل کل یعنی پیر، 28 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:55 بجے شروع ہوگا، جسے آپ ٹین اسپورٹس (Ten Sports) یا اے سپورٹس (A Sports) پر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔
اس سیزن میں نیزہ پھینکنے والے ایشیائی اتھلیٹس کی بیسٹ تھروز کیا رہیں؟
جیولن تھرو کے حالیہ کئی ایونٹس کا ڈیٹا واضح طور پر بتا رہا ہے کہ اس وقت سری لنکا کے لنکن (رمیش تھارانگا) ناقابلِ شکست فارم میں ہیں۔ ارشد ندیم کا پرسنل بیسٹ (92.97 میٹر) سب سے زیادہ ہے، لیکن یہ دو سال پہلے پیرس اولمپکس کی بات ہے۔ اب موجودہ سیزن میں ارشد ندیم اپنی اور کوچ کی کوششوں کے باوجود 81.49 میٹر سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ اگر کل ارشد ندیم کل بھی اپنا اولمپک جادو نہ جگا یایا، تو رمیش تھارانگا باآسانی گولڈ میڈل لے جائیں گے۔
ڈارک ہارس؛ یوتا ساکیاما
جاپان کے جیولن تھروور یوتاساکیاما اپنے ہوم کراؤڈ کی موجودگی میں کچھ زیادہ کر سکتے ہیں، دراصل وہ پچھلے ال واقعی کچھ زیادہ کر چکے ہیں۔
یوتاساکیاما کی عمر 30 سال ہے۔ وہ مردوں کے جیولن تھرو میں ایشین گیمز 2026 میں جاپان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یوتا ساکیاما کا پرسنل بیسٹ 87.16 میٹر ہے جو سوا سال پہلے 5 جولائی 2025 میں سامنے آیا تھا۔
یوتا ساکیاما گزشتہ سال 2025 کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 83.75m کے ساتھ برونز میڈل تک ہی پہنچ سکے تھے۔ گزشتہ سال ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے 86.40 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا اور گولڈ جیتا تھا۔

جاپانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق 2026 میںیوتا ساکیاما کا بہترین 82.05 میٹر ہے، جبکہ 2025 میں انہوں نے 87.16 میٹر کا بڑا پرسنل بیسٹ بنایا تھا۔
کیا جا سکتا ہے کہ 30 سالہ ساکیاما کل کے ایشین گیمز جیولن شو آف میں محض مقامی participant نہیں، بلکہ 87m+ capability رکھنے والے کھلاڑی ہیں جو اندازے غلط کرنے اور بازی پلٹنے کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔
بھارت کے نیرج چوپڑا کا سیزن بیسٹ 85.69 میٹر تھا، لیکن وہ لوئر بیک انجری (ٹیر) کی وجہ سے اس مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں۔
???? گرافیکل تجزیہ (موجودہ سیزن 2026 کی فارم)
اگر صرف موجودہ سیزن کی پرفارمنس کا گراف دیکھا جائے تو پوزیشنز کچھ یوں بنتی ہیں:
رمیش تھارانگا (SRI) [92.62m] ██████████████████████████████ (چیمپئن فارم)
روہت یادو (IND) [87.68m] ████████████████████████
یش ویر سنگھ (IND) [85.41m] ██████████████████████
یوتا ساکیاما (JPN) [82.05m] ██████████████████
ارشد ندیم (PAK) [81.49m] █████████████████ (اولمپک ریکارڈ ہولڈر، مگر سیزن ڈاؤن ہے)
محمد یاسر (PAK) [74.36m] █████████████
ارشد ندیم اس وقت اپنی اس سیزن کی فارم کے لحاظ سے چیلنجرز کی فہرست میں نیچے ہیں، سری لنکن تھروور رمیش تھارنگا ایشئین گیمز میں گولڈ میڈل کیلئےسب سے آگے ہیں۔

فائنل کا فارمیٹ
کل ہونے والے اس فائنل مقابلے کو فائنل کہا تو جا رہا ہے لیکن دراصل یہ ہی ایشئین گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ کا ابتدائی راؤنڈ بھی ہے۔ آرگنائزرز نے ابتدا میں معروف طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ایک کوالیفائینگ راؤنڈ رکھا تھا۔ جس میں تمام کھلاڑی شریک ہوتے۔ یہاں بہترین پرفارم کرنے والے 12 اتھلیٹس کو طریقہ کار کے مطابق فائنل راؤنڈ میں کھیلنا تھا۔
بعد میں آرگنائزرز نے طریقہ کار میں ترمیم کی اور ابتدائی راؤنڈ کو ختم کر دیا۔ اب ایشئین گیمز جیولن تھرو کے مقابلے کل ہی شروع ہوں گے اور کل شام ہی تمام ہو جائیں گے۔ صرف فائنلسٹ اتھلیٹس کی بجائے اب تمام 14 اتھلیٹ ایک ہی بار اپنی مہارت اور قسمت آزمائیں گے۔
تو کل تھروز کے دو راؤنڈ ہونے کا امکان ہو گا؟
عملاً دو stages ہوں گی، مگر انہیں دو الگ "rounds" کہنا درست نہیں ہوگا۔
کل 14 اتھلیٹس فائنل میں ہیں تو عام جیولن فارمیٹ کے مطابق تمام 14 اتھلیٹس کو تین تین تھروز کرنے کا موقع ملے گا اور ان کی تھروز کو ریکارڈ کیا جائے گا۔
پھر رینکنگ ranking بنے گی اور بہترین 8 اتھلیٹس کو مزید تین تین throws ملیں گے۔
ٹاپ 8 ک اتھلیتس کو ممکنہ طور پر چھ چھ تھروز کرنے کا چانس ملے گا۔ پہلی ہی سٹیج میں 9ویں سے 14ویں پوزیش تک رہنے والوں کو دوسری مرتبہ تین تین تھرو کرنے کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔
لیکن یہ ترتیب کوالیفائنگ راؤنڈ اور فائنل نہیں کہلائے گی بلکہ یہ ایک ہی final کے اندر دو تھروئنگ فیز ہوں گی۔
دوسری فیز میں جانا سب کے لئے چیلنج
کل پہلے تین تھرو کے بعد ارشد اور یاسر کی پوزیشن بہت معنی رکھے گی کیونکہ اگر وہ top 8 میں رہے تو انہیں مزید تین مواقع ملیں گے۔ اگر وہ دونوں 9ویں یا اس سے نیچے چلے گئے تو مقابلہ وہیں ختم بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشین باڈی بلڈنگ : بلال احمد کا گولڈ میڈل