سہیل آفریدی کا استعفیٰ آیا تو منظور کرنے میں دیر نہیں لگاؤں گا :گورنر خیبر پختونخوا

Sep 27, 2026 | 18:42:PM
سہیل آفریدی کا استعفیٰ آیا تو منظور کرنے میں دیر نہیں لگاؤں گا :گورنر خیبر پختونخوا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے ان کے پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر کےپی نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں کئی بار گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے، مارچ کیلئے تاریخ پھر تبدیل ہو گی، یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے ،ہم روزانہ لاشیں اُٹھارہے ہیں ایسے حالات میں اسلام آباد چڑھائی مناسب نہیں ،اسلام آباد چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کر کے گرفتاری دے رہی ہے، سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا، امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنا ہو گا، افغانستان دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہا ہے۔

گورنر نے بتایا کہ صوبے کے مفاد کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کر کے پشاور آنے کی دعوت دی، وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کابلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کوخراج تحسین