راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔
پی ٹی اے کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث موبائل ڈیٹا اوروائی فائی سروسز میں جزوی تعطل پیدا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سروس کی بحالی کے لیے تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔ صرف شمالی ریجن کے بعض علاقوں میں سروس متاثرہوئی ہے،شہریوں کو جزوی تعطل پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد، پاکستان نے مسترد کر دیے