نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد، پاکستان نے مسترد کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغانستان کے صوبے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے کہا ہے کہ نورستان یا افغانستان میں کسی بھی اندرونی جھڑپ سے کوئی تعلق نہیں،پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے ملوث ہونے کے دعوے من گھڑت ہیں،سابق افغان اہلکاروں کی بھرتی یا تربیت اور داعش سمیت کسی دہشت گرد گروہ کی سہولت کاری کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔
???????????????? ???????????????????? | ???????????????????????????????? ???????? ???????????????????????????????????????????? & ????????????????????????????????????????????????
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) September 27, 2026
◼️ The allegations by the Afghan Taliban regime linking Pakistan with the alleged violence in Nuristan are frivolous, baseless and devoid of any truth. Pakistan categorically rejects… pic.twitter.com/skowInbs0L
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا،الزامات کے حق میں شناخت، دستاویزات، مواصلاتی ریکارڈ یا فرانزک شواہد فراہم نہیں کیے گئے،سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ ویڈیو پاکستان سے کسی تعلق کو ثابت نہیں کرتی،اقوام متحدہ کی مسلسل رپورٹس افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،دہشت گردوں کو پناہ دینے والی طالبان حکومت کا پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام باعثِ تعجب ہے،طالبان حکومت داخلی سلامتی کے مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے بجائے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کرے۔
وزارتِ اطلاعات ونشریات نے مزید کہا ہے کہ طالبان حکومت افغان سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ پورا کرے ،غیر شمولیتی اور غیر نمائندہ طالبان حکومت کے ایسے جھوٹے دعوے داخلی اختلافِ رائے اور خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کے بھی عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کلکتہ کا ڈپٹی کمشنر، آج کے بیوروکریٹس، نئے صوبے اور احسن اقبال