ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال لانگ جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے

Sep 27, 2026 | 20:15:PM
ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال لانگ جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز کے لانگ جمپ ایونٹ میں پاکستان کے انصر اقبال نے فائنل میں رسائی پالی۔

انصر اقبال نے 7 عشاریہ2 آٹھ میٹر جمپ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، یہ وقت ان کا پرسنل بیسٹ بھی بن گیا۔ لانگ جمپ فائنل پیر کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان والی بال ٹیم نے قازقستان کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ پچیس سولہ اور پچیس بائیس سے اپنے نام کیے۔

تیسرے سیٹ میں قازقستان نے پچیس سترہ سے کامیابی کے ساتھ کم بیک کیا جبکہ چوتھے سیٹ میں پاکستان نے پچیس بیس سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ تین ایک سے جیت لیا۔

 پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ پیر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ شوٹنگ کے پچیس میٹر ریپڈ فائر میں رابعہ کبیر چوالیس شوٹرز میں سے41 ویں نمبر پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں :  ایشئین گیمز  میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم  کیلئے کیا امکانات ہیں؟