عمرہ کے نام سے سعودی عرب جا کر دھندا کرنے والی عورت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو جسم فروشی کے دھندے میں استعمال کرنے کی غرض سے سعودی عرب بھیجنےکی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر ایک خاتون انیشہ بی بی کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر ایجنٹ امجد کو بھی گرفتار کرلیا۔
یہ خاتون فلائٹ نمبر ایس وی 801 سے عمرہ کے نام سے سعودی عرب جارہی تھی۔ لیکن اس کا اصل مقصد حجاز مقدس پہنچ کر جسم فروشی کے دھندہ میں وہاں پہلے سے موجود لوگوں کے ساتھ کام کرنا تھا۔
اس خاتون کو دوسرے مسافر مسافروں کے ساتھ امیگریشن کلیئرنس کے دوران نوٹ کیا گیا۔ اس کو جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج کے حوالےکیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں اس خاتون کو جنسی استحصال کے لیے بیرون ملک بھجوانےکے شواہد برآمد ہوئے۔ خاتون کےموبائل فون، وٹس ایپ چیٹ اور فون میں موجود ڈیجیٹل مواد سے جنسی استحصال ار جسم فروشی کے دھندے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔
اس خاتون نے دوران تفتیش جنسی استحصال کے نیٹ ورک سے متعلق تفصیلات خود بتا دیں۔ پاکستانی خواتین کو سعودی عرب لے جا کر ان کے جنسی استحصال میں ملوث گروہ کا سرغنہ سعودی عرب سے اپنا گروہ چلا رہا تھا۔ اس کے مقامی ایجنٹ نے عمرہ ویزے لگوا کر عمرہ کرنے کی آڑ میں عورتوں کو مسافر کے بھیس میں سعودی عرب پہنچانے کے انتظامات کیے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان‘‘ ،96گھنٹوں میں فتنہ الہندوستان کے 71 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل
آج ملتان ائیرپورٹ پر پکڑی گئی عورت بظاہر ایک سادہ لوح مسافر دکھائی دے رہی تھی۔ اس کے موبائل فون اور دیگر موادکی اب مزید تحقیقات کی جائیں گی اور اس گروہ کے سعودی عرب میں بیٹھے سرغنہ کو بھی پکڑا جائے گا۔
اس خاتون مسافرکو اور اس کی نشاندہی پر گرفتار ہونے والے ایجنٹ کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا۔ نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشئین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم کیلئے کیا امکانات ہیں؟