یمن کی سرکاری فورسز نے حوثی باغیوں کے فوجی کیمپ پر فضائی حملہ کر کے کم از کم 7 حوثیوں کو ہلاک کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یمن کی سرکاری فورسز نے حوثی باغیوں کے فوجی کیمپ پر فضائی حملہ کر کے کم از کم 7 حوثیوں کو ہلاک کر دیا۔ اس ائیر سٹرائیک میں 40 حوثی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی سرکاری فورسز نے صوبہ تعز میں ایک حوثی فوجی کیمپ پر لڑاکا طیاروں سے حملہ کیا ۔
یمن کی حکومت ن کے فوجی حکام نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے ماویہ جنکشن پر حوثی باغیوں کے ایک فوجی کیمپ اور کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔حوثیوں کے فوجی ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کی تاہم الزام لگایا کہ یہ حملہ ماویہ جنکشن کے قریب ایک مارکیٹ میں دکانوں پر کیا گیا۔ حوثی فوجی ذرائع نے الزام لگایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشئین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم کیلئے کیا امکانات ہیں؟