7 اکتوبر کو اسرائیل میں میوزک فیسٹیول سے لڑکی کو اغوا کرنے والا ایک اورفلسطینی غزہ میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کی فوج نے غزہ میں ایک فلسطینی کو مارنے کا اعلان کیا ہے جس کے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران خواتین کو اغوا کرنے کے شواہد سامنے آئے تھے۔
آج اسرائیل کے میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ ایک فلسطینی جس نے 7 اکتوبر 2023 کے دوران نووا میوزک فیسٹیول میں موجود نوجوان نوا ارگمانی اور اویناتن عور کو اغوا کرنے میں حصہ لیا تھا، وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں مارا گیا، فوج اور شن بیٹ نے اس بات کا اتوار کو اعلان کیا۔
ساحر ندال صقر ایک ویڈیو میں موٹرسائیکل پر سوار نظر آیا تھا جو ارگمانی کو قید کر کے غزہ میں لے گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے علیحدہ حملے میں حماس کے اس کمانڈر کے مارے جانے کا آج اسرائیلی فوج کے بیان سے انکشاف ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ ساحر ندال صقر نے 9 دیگر اسرائیلیوں کو بھی غزہ میں یرغمال بنائے رکھا تھا۔
ایک دن پہلے وسطی غزہ کے نصیرات میں ایک سٹرائیک میں صقر ندال صقر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بارے میں IDF نے کہا تھا کہ وہ "عالمی جہادی تنظیموں" سے وابستہ ہے اور اس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔
ارگمانی اور عور کے نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کی ویڈیو، 7 اکتوبر کے قتل عام کی فوٹیج کے سب سے زیادہ زیر گردش کلپس میں سے ایک بن گئی تھی۔ اس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اغوا کار ساحر ندال صقر اسرائیلی لڑکی ارگمانی کو موٹرسائیکل پر لاد کر غزہ کی طرف لے جاتا ہے۔ نوا ارگمانی اس وقت پکڑی گئی تھی جب وہ خود بھاگ کر اپنے ساتھی عور کے پاس پہنچی، جسے قید کر کےلے جایا جا رہا تھا۔
The IDF Eliminates Saher Saqr, Hamas Terroridt Who Abducted Noa Argamani
— ME24 - Middle East 24 (@MiddleEast_24) September 27, 2026
Argamani was abducted from the Nova festival on October 7 and later rescued alive from Gaza.
Saqr also participated in holding other Israeli hostages in Gaza. pic.twitter.com/7oXlzp8bWk
ارگمانی کو 2024 میں آئی ڈی ایف نے بچایا تھا اور عور کو پچھلے سال غزہ سے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے نتیجے میں رہا کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، ہفتے کے روز ہونے والی سٹرائیک اسرائیلی پولیس کے ایلیٹ گیڈونم یونٹ 33 نے کی تھی۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ صقر جنگ کے دوران حماس کو ہتھیار فراہم کرنے میں ملوث تھا، اور حال ہی میں، وہ جنگ بندی معاہدے کی منظم خلاف ورزی کرتے ہوئے، "حماس اور اسلامی جہاد دہشت تنظیموں کے عسکری ونگوں کے کارندوں کے تعاون سے، فوجیوں اور اسرائیلی شہریوں پر حملوں کو آگے بڑھا رہا تھا"۔
IDF نے کہا کہ اسے "خطرہ دور کرنے" کے لیے مارا گیا۔
اس کے علاوہ، IDF اور شن بیٹ نے اتوار کو اعلان کیا کہ حماس کا ایک کمانڈر جس نے 9 دیگر اسرائیلیوں کو قید میں رکھا ہوا تھا، گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں ایک حملے میں مارا گیا۔
شمالی غزہ میں منگل کے روز ہونے والے حملے میں محمد حماد محمد غبین بھی مارا گیا۔ اس نے آئی ڈی ایف کے بقول زیو برمن، گلی برمن، ایتان مور، لیری الباگ، اگام برجر، ماتان اینگریس، عمری میران، کیتھ سیگل اور ایلون اوہیل کو یرغمال بنانے میں حصہ لیا تھا۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ حال ہی میں، غبین اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں میں پیش قدمی کرنے، حماس کی صلاحیتوں کو بحال کرنے میں بھی ملوث تھا، اس کے افعال "جنگ بندی کی منظم خلاف ورزی" تھے۔ آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ اسے "اس خطرے کو دور کرنے کے لیے مارا گیا۔"
یہ بھی پڑھیئے: ایشئین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم کیلئے کیا امکانات ہیں؟
اس سال کے شروع میں، اسرائیلی فوج نے حماس کے ایک اعلیٰ کمانڈر احمد حسین محمد کفینا کو بھی ہلاک کیا تھا جو ارگمانی اور عور کو اغوا کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ایک الگ پیش رفت میں، IDF نے ڈرون فوٹیج شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی بچہ وسطی غزہ کی پٹی میں ہتھیار لے جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس فوٹیج کے متعلق کہا کہ فوجیوں نے ایک دہشت گرد کارکن کو دیکھا ہے جو "ایک بچے کو شہریوں کے گھر میں ہتھیار لے جانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔"
כך ארגוני הטרור בעזה משתמשים בילדים לצרכי טרור: צפו בתיעוד של ילד מעביר אמצעי לחימה לתוך בית אזרחי במחנות המרכז
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) September 27, 2026
כוחות צה״ל הפועלים ברצועת עזה, זיהו מחבל משתמש בילד להעברת אמצעי לחימה לתוך בית אזרחי במרחב מחנות המרכז.
המחבל ניצל את הילד והשתמש בו כמגן אנושי להעברת אמצעי הלחימה… pic.twitter.com/qeT9QGuBcQ
"دہشت گرد نے بچے کا استحصال کیا اور اسے ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تاکہ IDF حملہ نہ کر سکے اور ان کی منتقلی کو ناکام بنا دے،" فوج نے دعویٰ کیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو کب لی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے بارہا حماس پر غزہ کی شہری آبادی کو جنگ کے دوران ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں جنوبی اسرائیل پر حملے کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس حملے میں نووا میوزک فیسٹیول میں 360 افراد مارے گئے تھے اور اسرائیل کے دوسرے سرحدی گاؤں میں اور فوجی چوکیوں پر موجود تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ عام شہری تھے۔
پچھلے مہینے، IDF اور شن بیٹ نے تسلیم کیا کہ 7 اکتوبر 2023، حملے اور قتل عام میں ملوث ہر ایک فلسطینی کو تلاش کرنے اور مارنے کے لیے ایک مخصوص یونٹ کے ساتھ ایک خصوصی آپریشن قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان‘‘ ،96گھنٹوں میں فتنہ الہندوستان کے 71 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل