نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا انٹیگریشن کا معاہدہ

Sep 24, 2026 | 18:21:PM
نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا انٹیگریشن کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) نادرا اور لاہور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو نادرا کے قومی شناختی ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن نادرا کے شناختی ریکارڈ سے منسلک ہوگی ،طلبہ کی بنیادی معلومات کے ڈیٹا کے باہمی تبادلے کیلئے مربوط اور محفوظ نظام وضع کرلیا گیا۔

نادرا لاہور بورڈ کو طلبہ کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش سمیت بنیادی معلومات فراہم کرے گا،نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا کے محفوظ اور ڈیجیٹل تبادلے کا نظام قائم ہوگا،طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران معلومات کے اندراج میں ممکنہ غلطیوں اور تضادات میں کمی آئے گی،درست اور قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر تعلیمی اسناد کے اجراء کے نظام میں بہتری آئے گی۔

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے،ڈی جی نادرا لاہور ریجنل آفس فضا شاہد اور چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر السلام نے معاہدے پر دستخط کئے۔

قومی شناختی ریکارڈ اور قومی تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے منصوبے پر اہم پیش رفت قراردیا جارہا ہے،نادرا کا ملک بھر کے تعلیمی بورڈز، جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کا منصوبہ ہے،نادرا مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے ساتھ محفوظ اور ڈیجیٹل ڈیٹا تبادلے کا نظام مربوط کر رہا ہے،نادرا اور لاہور بورڈ کے اشتراک سے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کو 600 روپے کا پیٹرول ڈلوانے پر صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے