کسی دھرنے یا مارچ سے کچھ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے، طلال چوہدری

Sep 25, 2026 | 22:28:PM
 کسی دھرنے یا مارچ سے کچھ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   کسی دھرنے یا مارچ سے کچھ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے.  یہ بات داخلہ کے وزیر مملکت  طلال چوہدری نے آج کہی ہے۔
 طلال چوہدری نے کہا  کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی کئی مارچ کیے، استعفے دیئے اور اسمبلیاں توڑیں۔  ہر بار  اپنے پسندیدہ غیر سیاسی اقدام  کرنے کے بعد وہ  خود مائنس ہوئے اور خود  غیر متعلقہ ہو گئے۔  اگر پی ٹی آئی نے بات چیت کا راستہ اپنایا ،  تو یہ اچھی بات ہو گی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کسی دھرنے یا مارچ سے کچھ نہیں ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ پہلا مارچ نہیں، وہ تو  ایسا بہت کچھ  بھی کرکے دیکھ  چکے ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر  گیانیش کمار کی گرفتاری کے لئے بھارت بھر میں احتجاج، جلوسوں کی الیکشن کمیشن دفاتر پر یلغار 

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ کون سا آئینی حق انہیں نہیں مل رہا۔ وہ بتائیں کہ کون سی چیز نہیں مل رہی جس کی وجہ سے یہ دھاوالا بولا جارہا ہے۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی بتادیں کہ وہ کیوں آرہے ہیں، کیا وہ پیٹرول سستا کروانے آرہے ہیں۔ جماعت اسلامی تو  پیٹرول سستا کروانے کے لیے آئی تھی اور اس حوالے سے بامقصد بات چیت ہوئی، جماعت اسلامی کا اصل مقصد پیٹرول سستا کروانا تھا اور اس جماعت  میں سلجھے ہوئے لوگ ہیں۔

طلال نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر چوتھے  چھٹے ماہ یہ ڈراما اس لیے کرتی ہے کہ اس کی خیبر پختونخوا حکومت کی  ناکامیوں اور بے عملی پر کوئی سوال نہ اٹھائے اور کوئی یہ نہ پوچھے کہ صوبے میں دہشتگردی کیوں ہے اور وہ فورسز کے ساتھ کھڑے ہوکر کیوں نہیں لڑرہے۔

پی ٹی آئی کے لوگ شہیدوں کے جنازوں میں نہیں جاتے 

طلال چوہدری نے کہا کہ ڈی ایس پی کا بیٹا شہید ہوا، لیکن پی ٹی آئی کا  کوئی ایک شخص بھی  فورسز کے شہدا کے جنازوں میں نہیں جاتا، یہ کتنا بڑا حادثہ تھا، پورا پاکستان ہل کر رہ گیا۔بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ان کی سوچی سمجھی پالیسی ہے کہ وہ جان بوجھ کر فورسز کے جنازوں میں نہیں جائیں گے، کبھی کتے ہیں  کہ یہ (شہید ہونے والے) تو  سویلین ہیں، حالانکہ لڑنے والے کی وردی کا کوئی بھی رنگ ہو وہ  سب پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آج مزید 11 جہنم واصل؛ آپریشن شعبان میں مارے گئے بھارتی کٹھ پتلی دہشتگردوں کی تعداد 33 ہو گئی 

طلال چوہدری نے سہیل آفریدی کے پولیس کے متعلق  پولیس آرڈر   پر بھی سخت اعتراض کیا۔

پی ٹی آئی سے حکومت کی بات چیت کے سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف میں سنجیدہ لوگ بھی ہیں، بات چیت کیوں نہیں ہونی چاہیے۔ بات چیت کے لیے وزیراعظم کی بنائی ہوئی کمیٹی ویسے ہی قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  نریندر مودی کے الیکشن کمیشن نے ایک اور ریاست میں مسلم ووٹوں کا صفایا کر دیا  

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر بات چیت کی میز سے اٹھ کر گئی تھی، اب مذاکرات سے خود نکلی تھی تو خود ہی بات چیت کی میز پر واپس آئے۔ کوئی راستہ نکلے گا تو بات چیت کی میز سے ہی نکلے گا، کسی دھرنے یا مارچ سے کچھ نہیں ہوگا۔