عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے پہلے ملزم سہیل آفریدی ہونگے :طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت کے پہلے ملزم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہونگے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات، مفاہمت اور خواہشات الگ چیز ہیں، این آر او 2 الگ چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی کمیٹی بھی موجود ہے اور اسپیکر کا آفس بھی موجود ہے لیکن ہم این آراو نہیں دے سکتے ۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت کے پہلے ملزم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر سے پہلے بڑا سرپرائز!
طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ کے معاملے پر آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت انوکھے قانون سے پولیس کو گھر کی لونڈی اور غلام بنانا چاہتی ہے۔