پی ٹی آئی مارچ سے قبل بڑا فیصلہ، پولیس پہلی مرتبہ نیٹ لانچرز استعمال کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچرز فراہم کردیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر پھینکا جائے گا، مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو جدید وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2026
امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید NET LAUNCHER فراہم کیا گیا ہے، جو ہنگامی صورتحال میں پولیس کی کارروائیوں میں معاون ہوگا۔… pic.twitter.com/nPo1V1Mb7E
وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا۔
پولیس کے مطابق جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کا دباؤ؟ امریکی بحری گروپ کے 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی