خیبرپختونخوا کے شہری اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید

Sep 28, 2026 | 10:51:AM
خیبرپختونخوا کے شہری اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  خیبرپختونخوا کےعوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد  پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں  ہوسکتے، تحریک انصاف ایک  شرپسند جماعت  ہے جو صرف ملک میں  شر اور فساد پھیلاتی ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی  ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر  اگل  رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے  سوارم حملوں  کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار