آج کا پکوان: چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ

Sep 28, 2026 | 11:37:AM
آج کا پکوان: چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: چکن بریسٹ ایک عدد، براؤن بریڈ ۶؍ سلائس، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ۔

 چاٹ مصالحہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، کاٹیج چیز ۴؍ بڑے چمچے، بادام ۴؍ سے ۶؍ عدد۔

 کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سلاد کے پتّے حسب ِ پسند، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن بریسٹ کو دھو کر فرائنگ پین میں رکھیں اور اس پر نمک، لہسن، لال مرچ، لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے ڈھانک کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

 پھر اسے درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں اور جب چکن اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

 ٹھنڈا ہونے پر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔ کاٹیج چیز میں کرش کئے ہوئے بادام، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح رگڑ لیں تاکہ وہ نرم پیسٹ سا بن جائے۔

 اب بریڈ کے ایک سلائس پر کاٹیج چیز پھیلا کر لگائیں، پھر باریک کٹے ہوئے سلاد کے پتّے ڈال کر اس پر چکن ڈال کر دوسرے سلائس سے بند کر دیں۔

 ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد ان سینڈوِچز کو ۳؍ سے ۴؍ لمبے سلائس کی طرح کاٹ کر سوس کے ساتھ نوش فرمائیں۔