بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا کوارٹر فائنل منسوخ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Sep 28, 2026 | 09:00:AM
بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا کوارٹر فائنل منسوخ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشین گیمز میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

جاپان کے شہر نیشّن میں شیڈول میچ کا ٹاس بھی مسلسل بارش کے باعث نہ ہوسکا،موسم کی صورتحال میں بہتری نہ آنے پر منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کیے بغیر ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور:ڈور  پھرنے سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار زخمی،2پتنگ باز گرفتار