لاہور:ڈور پھرنے سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار زخمی،2پتنگ باز گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور میں اسلامپورہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ شہری زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سگیاں کا رہائشی غلام مصطفیٰ گھر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر اسلامپورہ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق اسلامپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان چاند اور عثمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور کائیٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے