’’جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا ہو، اسے اور کیا توڑنا‘‘ گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کومل رانی کا رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔
کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔
مزید پڑھیں:روما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور خواتین اور نوجوانوں سے ان کی حمایت کی اپیل کی،سنیتا کے مطابق ان کا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔
اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد ہونے والی چہ مگوئیوں پر کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔