سندھ: ایم ڈی کیٹ کا فائنل رزلٹ آگیا

Sep 28, 2026 | 10:35:AM
سندھ: ایم ڈی کیٹ کا فائنل رزلٹ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایس ٹی ایس کے اعلامیے کے مطابق 20 ستمبر کو سندھ سمیت 9 ٹیسٹ سینٹرز میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کیا گیا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عارضی نتائج پر موصول ہونے والے تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ان پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل آسان اور تیز کر دیا گیا

ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے امیدواروں کے کم از کم 55 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

ایس ٹی ایس نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں، جہاں امیدوار اپنے حتمی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔