ایم ڈی کیٹ کامتحان  20ستمبر کو منعقد کرنے کے انتظامات مکمل

Sep 10, 2026 | 19:08:PM
ایم ڈی کیٹ کامتحان  20ستمبر کو منعقد کرنے کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)   میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو پاکستان کے 35 شہروں میں  اور  سعودی عرب کے دارالھکومت ریاض میں ہو گا۔ 

پی ایم اینڈ ڈی سی  نے امتحان کی تیاری کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمنان ظاہر کیا ہے۔

صدر، پی ایم ڈی سی کی زیر صدارت ایم ڈی کیٹ 2026 انتظامات کا جائزہ اجلاس آج اسلام  آباد میں ہوا۔ 

ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار ر شریک ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  عافیہ نعیم کی میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن ہے، لاہور تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی