تھرپارکر:تشدد سے زخمی اونٹنی عدالت میں پیش

Sep 28, 2026 | 11:02:AM
 تھرپارکر:تشدد سے زخمی اونٹنی عدالت میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بنگل رند میں اونٹنی پر مبینہ تشدد اور آنکھ ضائع ہونے کے واقعے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ چھاچھرو کی عدالت میں ہوئی ہے۔

عدالت کے حکم پر اونٹنی کے مالک لیلو میگھواڑ متاثرہ اونٹنی کو لوڈر گاڑی میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔

سماعت کے دوران اونٹنی کے مالک سمیت کیس میں گواہ نامزد دو افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

عدالت نے متاثرہ اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اونٹنی کو آئندہ سماعت تک مالک کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

پولیس کے مطابق رواں برس جون میں اونٹنی کو چارہ کھانے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی: دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں گاؤں بنگل رند کے رہائشی حمزو، مختیار، روشن، ممتاز اور اختر رند سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اونٹنی کو 10 روز تک باندھ کر رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی روز تک بھوکا پیاسا بھی رکھا۔

واقعہ سامنے آنے کے بعد لائیو اسٹاک کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچی اور اونٹنی کے گہرے زخموں کا علاج کیا۔

ٹیم میں شامل ڈاکٹر اجے کمار نے اونٹنی کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہونے کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نوٹس لیا تھا۔