اداکارہ زرین کو دھمکیاں اور تشدد، پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیا

Sep 04, 2026 | 11:59:AM
اداکارہ زرین کو دھمکیاں اور تشدد، پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ زرین پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر پولیس نے ملزم گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،درخواست گزار نے نامزد افراد حارث اور کوکب نواز پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا  جس پر پولیس نے مرکزی ملزم کوکب نواز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔