ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم 

Sep 28, 2026 | 11:59:AM
ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور 6 سنچریز بنیں جو ایک روز میں بننے والے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز ہیں۔

سب سے زیادہ تین سنچریز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھلیے گئے میچ میں بنیں جس میں پہلے ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارتی کپتان شبمان گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ریکارڈ ساز ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا ون ڈے  میں نیا ریکارڈ
 جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں دو سنچریز بنیں۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے 103 اور ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیم سنچریز سے محروم رہ کر اس منفرد ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔