سہیل آفریدی کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، شیر افضل مروت نے دعوے کی تصدیق کردی

Sep 28, 2026 | 12:46:PM
سہیل آفریدی کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، شیر افضل مروت نے دعوے کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر عدم اعتماد کی تلوار کے حوالے سے شیرافضل مروت نے  تصدیق کردی۔

تفصیلات کے  پی ٹی آئی  کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد مارچ شایدسہیل آفریدی کی صلاحیت سےزیادہ ہے، سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ سے اسٹیپ ڈاؤن کرنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغامات کی بشریٰ بی بی کی فیملی اور نورین نیازی نے بھی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی سے سہیل آفریدی کے معاملے پر مزید گفتگو کی، جبکہ اس موقع پر بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی، سلمان اکرم اور دو دیگر افراد پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ون وے،  بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اب کیا ہوگا؟اہم فیصلہ سامنے آگیا

 شیر افضل نے مزید کہا کہ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی کو ناکام بنانے کے لیے پریشر گروپ بنا رکھا ہے اور تقریباً 35 ارکان اسمبلی بغاوت پر اترے ہوئے ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ 35 ایم پی ایز کا مطالبہ کیا ہے، جس پر نورین نیازی نے بتایا کہ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کچھ نہیں کر پا رہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایم پی ایز کے مؤقف کو درست قرار دیا اور کہا سہیل آفریدی کی حکومت ٹھہرنے والی نہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر سہیل آفریدی مارچ نہ کرسکے تو بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی معافی نہیں ہے۔