کتے پر ظلم ، بے رحمانہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Sep 28, 2026 | 13:35:PM
کتے پر ظلم ، بے رحمانہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ایک دیہی علاقے سے سامنے آنے والی جانور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں روایتی لباس میں ملبوس چند افراد کھیتوں کے درمیان ایک کتے کے گرد جمع دکھائی دیتے ہیں۔

 جبکہ ایک شخص مبینہ طور پر جلتی ہوئی آتش بازی جیسی چیز کتے کے قریب لے جاتا ہے۔ ویڈیو میں کتا مزاحمت کرتے ہوئے خود کو بچانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے زبان جانور کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

 صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کی جائے اور جانور پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے

 ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے ایسی ویڈیوز دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ہم بحثیت قوم کتنے گر چکے ہیں، کیا جتنے لوگ اس ویڈیو میں موجود ہیں سارے کے سارے جانور ہیں؟ کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ بے زبان جانور ہے اس کو تکلیف مت پہنچاؤ۔ ان لوگوں کو اللہ کے قہر سے بھی ڈر نہیں لگتا؟